وزیراعظم نے نیوی ڈے کے موقع پر بحریہ کے بہادر جوانوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 4 دسمبر ( ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بحریہ کے دن کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ جو سمندر پر کنٹرول رکھتا ہے ، سب سے زیادہ طاقتور ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ”بحریہ کے دن پر، ہم ہندوستان
PM congratulates brave soldiers of Navy on Navy Day


نئی دہلی، 4 دسمبر ( ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بحریہ کے دن کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ جو سمندر پر کنٹرول رکھتا ہے ، سب سے زیادہ طاقتور ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ”بحریہ کے دن پر، ہم ہندوستانی بحریہ کے بہادر اہلکاروں کو سلام کرتے ہیں جو بے مثال ہمت اور لگن کے ساتھ ہمارے سمندروں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان کا عزم ہماری قوم کی حفاظت، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بناتا ہے۔ ہمیں ہندوستان کی بھرپور سمندری تاریخ پر بھی فخر ہے۔“

وزیر اعظم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گزشتہ سال کے بحریہ کے دن کی تقریب میں اپنی تقریر کے کچھ اقتباسات شیئر کیے ہیں۔ اس میں وزیر اعظم نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے نعرے ’جلمیو یسیہ، بلمیو یسیہ‘ کا حوالہ دیا اور کہا کہ جو سمندر کو کنٹرول کرتا ہے وہ سب سے زیادہ طاقتورہے۔ آج 4 دسمبر کا یہ تاریخی دن ہمیں آشیرواد دیتا ہے۔ اس دن ہم ان بہادروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ ہندوستانی بحریہ ہماری ساحلی پٹیوں کو دفاع اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہماری ہندوستانی بحریہ نے مختلف مواقع پر اپنی بہادری دکھائی ہے، چاہے وہ گوا کی جنگ آزادی ہو یا 1971 کی ہند- پاک جنگ۔ ہندوستانی بحریہ انسانیت کے کام میں برابر کے جوش و خروش کے ساتھ آگے آئی ہے۔ آپ کے لیے ہی کہا گیا ہے کہ چلو نئی مثال ہو، بڑھو نیا کمال ہو، جھکو نہیں ، رکو نہیں ، بڑھے چلو، بڑھے چلو۔ اور آپ کی یہ گرج ہر ہندوستانی کو جوش - ولولے سے بھر رہی ہے۔ میں خاص طور پر بحریہ کے خاندان کے تمام افراد کو بحریہ کے دن پر مبارکباد دیتا ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande