نئی دہلی، 28 دسمبر (ہ س)۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی معززین سے ملاقات کی اور انہیں مہا کمبھ میلہ 2025 کے لئے مدعو کیا۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج نئی دہلی پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے سب سے پہلے میزورم کے گورنر ڈاکٹر جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ سے اتر پردیش ہاو¿س میں ایک رسمی ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ سابق صدر رام ناتھ کووند سے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ملاقات کی۔
اس کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ٹویٹر پر دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے، وزیر داخلہ کے دفتر نے کہا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی وزیر داخلہ اورکو آپریٹیو امت شاہ سے ملاقات کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ