آئی ایل پی نظام کی خلاف ورزی، چار غیر مقامی مزدور گرفتار
امپھال، 29 دسمبر (ہ س)۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ یائرپوک بشنوناہا آبی ذخائر کی تعمیر کے مقام پر چار غیر مقامی مزدوروں کو انر لائن پرمٹ (آئی ایل پی) نظام کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ مزدور درست آئی پی ایل کارڈ کے بغیر رہ رہے تھے اور ریاست میں مقررہ مدت سے زیادہ مقیم تھے۔
گرفتار مزدوروں کی شناخت افسر علی (22)، محمد سرفراز (20)، محمد رحمت اللہ (23) اور شہباز عالم (20) کے طور پر کی گئی ہے۔
ملزمان کو یائرپوک تھانے نے حراست میں لے کر تھوبل کے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ ان کے خلاف آئی ایل پی سسٹم کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں ریاست سے جلاوطن کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے تمام رہائشیوں، آجروں اور ٹھیکیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئی ایل پی نظام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے میں حکام کے ساتھ تعاون کریں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن