اسپیڈیکس مکمل طور پر دیسی مشن: جتیندر سنگھ
نئی دہلی، 31 دسمبر ( ہ س)۔ ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ اسپیڈیکس مشن کا نام انڈین ڈاکنگ ٹیکنالوجی رکھا گیا ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر دیسی مشن ہے اور ہندوستان ڈاکنگ ٹیکنالوجی سے متعلق اس طرح ک
Spadex is completely indigenous mission: Jitendra Singh


نئی دہلی، 31 دسمبر ( ہ س)۔ ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ اسپیڈیکس مشن کا نام انڈین ڈاکنگ ٹیکنالوجی رکھا گیا ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر دیسی مشن ہے اور ہندوستان ڈاکنگ ٹیکنالوجی سے متعلق اس طرح کا پہلا تجربہ کر رہا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے دہلی کے نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسپیڈیکس مشن وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بارت کے وژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ڈاکنگ ٹکنالوجی کا تعلق ہے، اسپیڈیکس مشن کا آغاز ہندوستان کے پہلے تجربات میں سے ایک ہے۔ یہ مکمل طور پر دیسی ٹیکنالوجی ہے اور اسی لیے اسے انڈین ڈاکنگ ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر وزیر اعظم ڈاکٹر مودی کے آتم نربھر بھارت کے اصول کے مطابق ہے۔

سال 2024 کے اختتام کے موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سال 2024 ہندوستانی خلائی شعبے کے لیے ایک شاندار سفر رہا ہے۔ ہندوستان کے پہلے شمسی مشن کی مثال دیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ آدتیہ مشن ہندوستانی خلائی شعبے کے لیے ایک بہت ہی اہم مشن ہے، جو جنوری 2024 میں اپنے لانچ کے صرف تین ماہ بعد ایل 1 پوائنٹ پر پہنچا تھا۔ اس کے علاوہ ، بھارت نے مودی حکومت کی تیسری میعاد کے پہلے تین مہینوں کے اندر اپنا پہلا قومی خلائی دن منایا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande