نئی دہلی، 27 دسمبر (ہ س)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) لیڈر ہلاس پانڈے کے پٹنہ، نئی دہلی اور بنگلور میں ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ ہلاس پانڈے کو ایل جے پی-آر پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے یہ کارروائی غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں کی ہے۔ ای ڈی نے صبح ہی ہلاس پانڈے کے پٹنہ، نئی دہلی اور بنگلورو میں واقع رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا اور دانا پور کے گولا روڈ پر بھی چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی ٹیم نے نئی دہلی اور بنگلورو میں ہلاس پانڈے کے احاطے پر بھی چھاپہ مارا۔ ای ڈی کو ہلاس پانڈے کی جائیداد سے متعلق کئی نئی معلومات ملی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایل جے پی آر لیڈر ہلاس پانڈے باہوبلی اور سابق ایم ایل اے سنیل پانڈے کے بھائی ہیں۔ سنیل پانڈے نے حال ہی میں بی جے پی کی رکنیت لی ہے، جبکہ سنیل پانڈے کے بیٹے نے تراری اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ