پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ، ایل جے پی ضلع صدر سمیت تین گرفتار
نوادہ، 29 نومبر (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے آتی گاوں کے بوتھ پر پی اے سی ایس انتخابات کے دوران جمعہ کو ہنگامہ ہوا۔ جس میں پولس نے لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کے ضلع صدر منوج کمار سمیت تین لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ الزام ہے کہ ووٹنگ کے دوران منوج کمار نے غ
پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ، ایل جے پی ضلع صدر سمیت تین گرفتار


نوادہ، 29 نومبر (ہ س)۔

نوادہ ضلع کے آتی گاوں کے بوتھ پر پی اے سی ایس انتخابات کے دوران جمعہ کو ہنگامہ ہوا۔ جس میں پولس نے لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کے ضلع صدر منوج کمار سمیت تین لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

الزام ہے کہ ووٹنگ کے دوران منوج کمار نے غلط طریقے سے ووٹنگ کرانے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ سے یہاں کا ماحول خراب ہو گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی تمام پولس افسران موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کو فوری طور پر پرسکون کرایا اور ماحول خراب کرنے کے الزام میں رام ولاس ایل جے پی کے ضلع صدر سمیت تین لوگوں کو حراست میں لے کر قادر گنج تھانے میں رکھا گیا ہے۔

بتا دیں کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ووٹنگ مکمل طور پر پرامن طریقے سے ہو رہی ہے۔ گاو¿ں کے مقامی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ کسی بھی شخص کے شناختی کارڈ میں تصویر اور والد کا نام نہیں تھا اور اس کو لے کر ہنگامہ ہوا اور پھر اس پورے معاملے میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی اور معاملہ کو ٹھنڈا کر دیا گیا۔

تاہم مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ قادر گنج پولس تھانے میں کال کی گئی تھی لیکن انہوں نے وقت پر کال نہیں اٹھائی اور سینئر افسر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کو ختم کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande