نئی دہلی،31مئی (ہ س)۔ تعلیم کے شعبے میں کمزور طبقات کی مدد کے لیے ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن نے اوکھلا کے تسمیہ ہال میں ایک اسکول کٹ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام آل انڈیا تسمیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں معروف ماہرین تعلیم اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ایس. فاروق، چیئرمین، آل انڈیا تسمیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ انہوں نے کہاتعلیم سماجی تبدیلی کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔ جب ہم بچوں کی تعلیمی راہ میں ایسی بامعنی مدد فراہم کرتے ہیں تو درحقیقت ہم ملک کے بہتر مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہوتے ہیں۔
پروگرام میں ڈاکٹر خواجہ ایم. شاہد، صدر، آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ، اور ڈاکٹر سنجے اونکار انگولے، پروفیسر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، بطور مہمانانِ اعزازی شریک ہوئے۔ دونوں مقررین نے تعلیم میں برابری لانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقوں کی فعال شمولیت پر زور دیا۔ڈاکٹر سنجے اپنے بچپن کی مشکلات اور جدوجہد کا سفر بچو کے سامنے پیش کیا جو انتہائی موٹیویشنل سفر تھا. .
ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے سی ای او پی. کے. نوفل نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ فاو¿نڈیشن زمینی سطح پر کام کرتے ہوئے یہ یقینی بنائے گی کہ کسی بھی بچے کی تعلیم محض وسائل کی کمی کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔اس موقع پر کمزور معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلبہ میں اسکول کٹس جن میں بستے، نوٹ بکس، اور ضروری اسٹیشنری شامل تھی تقسیم کی گئیں۔ یہ اقدام بچوں کے چہروں پر خوشی لانے کا باعث بنا، کیونکہ انہیں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ضروری وسائل میسر آ گئے۔وژن کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر محمد عارف ندوی نے اور ایجوکیشن مینیجر شارق انصار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais