جے اے وائی ایس پارٹی کے ریاستی سکریٹری سرٹھیا سمیت متعدد عوامی نمائندے بی جے پی میں شامل
بھوپال، 28 جون (ہ س)۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ وشنودت شرما اور ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند کی موجودگی میں 31 سے زیادہ سابق پنچوں، سرپنچوں، عہدیداروں، عوامی نمائندوں اور پارٹی کے کارکنان بشمول انوپ پور ضلع کے پشپراج گڑھ اسمبلی
جے اے وائی ایس پارٹی کے ریاستی سکریٹری سرٹھیا سمیت عوامی نمائندے بی جے پی میں شامل


جے اے وائی ایس پارٹی کے ریاستی سکریٹری سرٹھیا سمیت عوامی نمائندے بی جے پی میں شامل


بھوپال، 28 جون (ہ س)۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ وشنودت شرما اور ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند کی موجودگی میں 31 سے زیادہ سابق پنچوں، سرپنچوں، عہدیداروں، عوامی نمائندوں اور پارٹی کے کارکنان بشمول انوپ پور ضلع کے پشپراج گڑھ اسمبلی حلقہ کے جے اے وائی ایس پارٹی کے ریاستی سکریٹری راجیش کمار سرٹھیا نے ہفتہ کو ریاستی دفتر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں خاص طور سے ضلع ممبر نیما سنگھ مارکو، سابق ضلع ممبر دھنی رام سنگھ مراوی، گرام سبھا کے صدر جگدیش سنگھ دھروے، سرپنچ مہندر سنگھ پرستے شامل ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر شرما نے ان کا شال اڑھا کر استقبال کیا۔

رکن پارلیمنٹ شرما نے رکنیت دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری پارٹی کے لیے فخر کی بات ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر دوسری پارٹیوں کے لوگ بڑی تعداد میں بی جے پی خاندان میں شامل ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہمارا خاندان مسلسل پھیل رہا ہے۔ آج جے اے وائی ایس پارٹی کے ریاستی سکریٹری راجیش کمار سرٹھیا کی قیادت میں 31 سے زیادہ جے اے وائی ایس کے عہدیدار، عوامی نمائندے اور کارکنان بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان سبھی نے وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت اور ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شرما نے کہا کہ بی جے پی خاندان میں نئے ارکان کے شامل ہونے سے ہماری طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم سب مل کر ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ شرما نے نئے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک خاندان ہے اور آپ سبھی اس خاندان کے رکن بن گئے ہیں۔ آج ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہم پشپراج گڑھ اسمبلی میں بھی بی جے پی کی جیت کا جھنڈا لہرائیں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور رکن اسمبلی بھگوان داس سبنانی، ریاستی میڈیا انچارج آشیش اوشا اگروال اور انوپ پور ضلع صدر ہیرا سنگھ شیام موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande