گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے رجحانات ، ایشیائی بازاروں میں تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوررجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی اس وقت معمولی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران بھی یورپی بازا
Weak Signals from global market, Asian markets on rise


نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوررجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی اس وقت معمولی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران بھی یورپی بازار میں مسلسل فروخت کا ماحول رہا۔ وہیں ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا ماحول ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران، امریکہ میں تھوک مہنگائی کے اعداد و شمار کی آنے سے قبل، سرمایہ کار محتاط انداز میں تجارت کرتے ہوئے نظر آئے، جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس پر دباؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.21 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 5,780.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 0.05 فیصد کی کمی کے ساتھ گزشتہ سیشن کا کاروبار 18,282.05 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی فی الحال0.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 42,438.06 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا نظر آ رہاہے۔

امریکی مارکیٹ کی طرح یورپی مارکیٹ میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.07 فیصد گر کر 8,237.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.25 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,541.59 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.23 فیصد کی کمی کے ساتھ 19,210.90 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 7 انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں جبکہ 1 انڈیکس گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں بازار بند ہونے کی وجہ سے آج ہینگ سینگ انڈیکس میں کوئی کاروبار نہیں ہو رہاہے۔ ایشیائی بازاروں میں سے واحد شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس منافع وصولی کا شکار ہوگیا اور آج سرخ نشان پر پہنچ گیا۔ اس وقت یہ انڈیکس 1.62 فیصد گر کر 3,249.21 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری طرفگفٹ نفٹی 0.03 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 25,117 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.02 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 3,586.17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آج تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 279.65 پوائنٹس یعنی 1.23 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 22,938.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرحنکئی انڈیکس 255.93 پوائنٹس یعنی 0.65 فیصد اضافے کے ساتھ 39,636.82 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 2,607.85 پوائنٹس کی سطح پر، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 1,478.92 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.83فیصد مضبوط ہوکر7,542.01 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande