آر بی آئی کے گورنر نے عالمی اور گھریلو اقتصادی منظر نامے کا جائزہ لیا
گوہاٹی/نئی دہلی، 20 دسمبر ( ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے مرکزی بورڈ کی میٹنگ جمعہ کو گورنر سنجے ملہوترا کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، موجودہ عالمی اور گھریلو اقتصادی منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے 2023-24 کے لیے ہندوستان میں بینک
RBI Governor reviews global and domestic economic scenario


گوہاٹی/نئی دہلی، 20 دسمبر ( ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے مرکزی بورڈ کی میٹنگ جمعہ کو گورنر سنجے ملہوترا کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، موجودہ عالمی اور گھریلو اقتصادی منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے 2023-24 کے لیے ہندوستان میں بینک کاری کے رجحانات اور پیش رفت سے متعلق مسودہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آر بی آئی نے ’ایکس‘ پوسٹ پر بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 612ویں میٹنگ آج گوہاٹی میں گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں ہوئی۔ بورڈ نے شکتی کانت داس کی بینک گورنر کے طور پر اپنے دور میں کی گئی گرانقدر خدمات کی تعریف کی۔ گورنر ملہوترا کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ کے دوران مرکزی بورڈ نے عالمی اور گھریلو اقتصادی صورتحال اور آو¿ٹ لک کا جائزہ لیا۔

بورڈ نے سنٹرل آفس کے منتخب محکموں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بینک کاری کے رجحانات اور پیشرفت، 2023-24 پر ڈرافٹ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر مائیکل دیوبرت پاترا، ایم راجیشور راو¿، ٹی ربی شنکر، سوامی ناتھن جے اور مرکزی بورڈ کے دوسرے ڈائریکٹر ستیش کے مراٹھے، ریوتی ائیر، پروفیسر سچن چترویدی، وینو سری نواسن اور ڈاکٹر رویندر ایچ ڈھولکیا نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande