نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے درمیان بین الاقوامی بازارمیں خام تیل کی قیمتوں میں اتار -چڑھاو¿ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 80 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 76 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم، عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پانچویں روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.18 ڈالر یعنی 0.23 فیصد کی کمی کے ساتھ 79.22 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہاہے۔ جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.12 ڈالر یعنی0.16 فیصد کی کمی کے ساتھ 75.73 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق نئی دہلی میں پٹرول 94.72 روپے اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے اور ڈیزل 90.76 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے، جب کہ چنئی میں پیٹرول 100.75 روپے اور ڈیزل 92.34 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد