نئی دہلی،یکم اکتوبر(ہ س)۔
درائی تمل ناڈو، بہترین صحت کی محافظ، بہت آسان اور آج کے دور کے معاشرتی حالات کے ذہنی دباو میں، قوت برداشت بڑھانے کے لئے آیوش میڈیکل سائنس؛ یوگا، یونانی، آیوروید، نیچروپیتھی میں مروجہ سائیکو فزیوتھیر پی اور یوگیوں، برہمچاریوں، صوفی، سنتوں اور مہاتماوں کی سوچ کے مشترکہ بھارتیہ وراثت کے خزانے کے ساتھ، ڈربک برانڈ آزمودہ اور آسان ورزشی مہارتوں سے مزین، مفید اور بہت موزوں کی ہوئیں طبی ورزشیں، مدرائی، تمل ناڈو میں منعقد کی جانے والی یوگا لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاءکی پسند بن گئیں۔ شرکاءنے ان پیرا میڈیکل ایکسرسائز کی ہنرمندی ہنستے مسکراتے اور ٹھہا کے لگاتے ہوئے ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی سےسیکھ لیں اور سند بھی حاصل کر لی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے کہا کہ فٹنس کے بغیر جینا بھی کیسا جینا ہے. عمدہ کارکردگی کے لئے بہترین فٹنس ضروری ہے. آپ بھی اپنی زندگی میں تندرستی کی بہاریں آسانی سے لانے اور ان ورزشوں سے دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنی این جی او کی مدد سے آٹھ کھڑے ہوں، اسی میں سب کی بھلائی ہے۔
سن 1975 سے یوگا پر کامیاب تحقیق کرنے والے طبی سائنسدان اور سن 1985 سے یوروپ کے ڈاکٹروں کو یوگا سکھانے والے بین الاقوامی یوگا گرو کا اعلی مقام حاصل کرلینے والے خاندانی یونانی حکیم ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے ذاتی ایک کروڈ روپے سے زائد کے خرچ سے پیرا میڈیکل ایکسرسائز منتخب کیں پھر ان میں سے آج کے انسان کی جسمانی صلاحیتوں کے تناظر میں اپنی تحقیق کی بنیاد پر مشکلیں ہٹائیں اور آسانیاں پیدا کیں اور اس ورکشاپ میں تندرستی کے ضامن ان ورزشوں کو مفت سکھایا۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی کی لکھی ہوئی منفرد درسی کتاب سال 2015 میں این.سی.ای. آر. ٹی. حکومت ہند کے ذریعہ شائع ہو چکی ہے۔ آپ نے اپنی لکھی اس ریفرنس بک کی ایک کاپی بطور تحفہ، پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 مدورائی تمل ناڈو کی پرنسپل مسز آر. بھانومتی کو پیش کی تاکہ اس اسکول اور مدورائی شہر کے لوگ ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی کی اس کتاب سے استفادہ کر کے اپنی روحانی زندگی کو پرسکون اور اپنے دل، دماغ، جسم و جان کو عمدہ بنا کر بہترین پرفارمینس دے سکیں، اپنی جوانی کو ستر سال سے آگے تک کھینچ کر لے جائیں سکیں اور بڑھاپے کو سو سال تک اپنے پاس نہ پھٹکنے دیں. ورکشاپ ان ریاضتوں کو سکھانے والے ایسے عمدہ ٹرینر تیار کرنے میں کامیاب رہی, جو بہترین صحت فراہم کرنے اور ڈربک یوگا طبی مشقوں کے ذریعے صحت میں انقلاب لانے کے اہل ثابت ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais