سونم وانگچک سے ملنے پہنچیں آتشی، پولیس نے نہیں دی اجازت
نئی دہلی، یکم اکتوبر ( ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ آتشی آج لداخ کی سماجی کارکن سونم وانگچک سے ملنے بوانا پولیس اسٹیشن پہنچیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سونم وانگچک لیہہ (لداخ) سے دہلی تک پیدل سفر کرنے کے بعد دہلی کی سرحد
Atishi reached to meet Sonam Wangchuk, police not permitted


نئی دہلی، یکم اکتوبر ( ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ آتشی آج لداخ کی سماجی کارکن سونم وانگچک سے ملنے بوانا پولیس اسٹیشن پہنچیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سونم وانگچک لیہہ (لداخ) سے دہلی تک پیدل سفر کرنے کے بعد دہلی کی سرحد تک پہنچے۔ ان کا مقصد راج گھاٹ پر گاندھی سمادھی پر دھرنا دینا تھا۔ پیر کو دہلی پولیس نے انہیں سنگھو بارڈر پر روک لیا۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ آتشی منگل کی صبح ان سے ملنے پہنچیں۔ بعد ازاں انہوں نے تھانے کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ انہیں سونم وانگچک سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ میں ان سے ملنے اس لئے گئی کیونکہ وہ بھی ہماری طرح دہلی کی طرح لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ ملنا چاہیے اور دہلی کو بھی مکمل ریاست کا درجہ ملنا چاہیے۔ جمہوری طریقے اپنے بات رکھنےدہلی آ رہے سونم وانگچک کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ مجھے ان سے ملنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟

انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب دہلی کے گورنر کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔ انہیں مرکزی حکومت سے یہ ہدایات ملی ہوں گی۔ سچ یہ ہے کہ بی جے پی جمہوریت سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر آمرانہ رویہ اپنانے اور منتخب حکومتوں کو کام کرنے سے روکنے کا الزام عائد کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande