سلطان پور: گاڑی نے راہگیروں کو کچل دیا، 3 ہلاک
سلطان پور، 22 مارچ (ہ س)۔ سلطان پور کے چندا تھانہ علاقہ میں بدھ کو ایک چار پہیہ گاڑی نے سڑک کے کنار
Sultanpur


سلطان پور، 22 مارچ (ہ س)۔

سلطان پور کے چندا تھانہ علاقہ میں بدھ کو ایک چار پہیہ گاڑی نے سڑک کے کنارے کھڑے چار راہگیروں کو کچل دیا۔ حادثہ میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے اسپتال میں دم توڑا۔

بدھ کو تھانہ چندا علاقہ کے چندا-قادی پور روڈ پر کچھ لوگ سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔ اسی وقت ایک چار پہیہ تیز رفتار گاڑی نے وہاں کھڑے چار راہگیروں کو کچل دیا ۔ واقعے میں زخمی افراد کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چندا لے جایا گیا، وہاں ڈاکٹر نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande