پولیس تصادم میں 20 ہزار روپے انعامی زخمی، گرفتار
پولیس تصادم میں 20 ہزار روپے انعامی زخمی، گرفتار سلطان پور، 26 اپریل (ہ س)۔ جے سنگھ پور تھانہ علاقہ
پولیس تصادم میں 20 ہزار روپے انعامی زخمی، گرفتار


پولیس تصادم میں 20 ہزار روپے انعامی زخمی، گرفتار

سلطان پور، 26 اپریل (ہ س)۔ جے سنگھ پور تھانہ علاقہ کے راگھو پور شکلا میں واقع پٹرول پمپ پر لوٹ کا ملزم انکاونٹر میں زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے علاج کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔ گرفتار ملزم پر 20 ہزار روپے کا انعام ہے۔

ایریا آفیسر جے سنگھ پور نے جمعہ کو بتایا کہ صبح پولیس اور بدمعاش کے درمیان انکاونٹر ہوا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم کی جانب سے اپنے دفاع میں فائرنگ کی گئی جس میں ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی۔ اسے علاج کے لیے سی ایچ سی جے سنگھ پور میں داخل کرایا گیا ہے۔

ملزم کی شناخت نوشاد ولد شعیب خان ساکن دھورہرا تھانہ جی این پور ضلع اعظم گڑھ کے طور پر ہوئی ہے، جو اعظم گڑھ ضلع کا ہسٹری شیٹر ہے۔ اس پر 20 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک پستول، تین کارتوس اور 8500 روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande