اے ایس آئی قتل کیس میں بڑی کارروائی، ریت مافیا اور ڈرائیور کے گھر پر چلا بلڈوزر
شہڈول، 5 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شہڈول میں ہفتہ کو ریت مافیا نے ایک اے ایس آئی کو ٹریکٹر سے ک
اے ایس آئی قتل کیس میں بڑی کارروائی، ریت مافیا اور ڈرائیور کے گھر پر چلا بلڈوزر


شہڈول، 5 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے شہڈول میں ہفتہ کو ریت مافیا نے ایک اے ایس آئی کو ٹریکٹر سے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ انتظامیہ نے اس معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ہفتے کی دوپہر انتظامیہ نے ریت مافیا اور ٹریکٹر ڈرائیور کے غیر قانونی مکان پر بلڈوزر چلا دیا ہے۔ اس دوران بلڈوزر کارروائی کے لیے ریونیو افسران اور پولیس کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔

ضلع انتظامیہ نے ریت مافیا سریندر سنگھ اور ٹریکٹر ڈرائیور راج راوت کول کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران کی موجودگی میں غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلا کر مکان مسمار کر دیا گیا۔

معلومات کے مطابق محکمہ ریونیو کے اہلکار ٹریکٹر مالک اور اس کے بیٹے کی جائیدادوں کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے ٹریکٹر کے مالک پر 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ٹریکٹر ڈرائیور وجے عرف راج راوت اور آشوتوش سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ پولیس ٹیم تیسرے ملزم سریندر سنگھ کی گرفتاری کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande