موتیہاری میں 10,000 کا انعامی بدمعاش گرفتار
قتل ، لوٹ اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں تلاش کر رہی تھی پولیس مشرقی چمپارن ، 26 اپریل (ہ س)۔ ضلع
موتیہاری میں 10,000 کا انعامی بدنام گرفتار


قتل ، لوٹ اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں تلاش کر رہی تھی پولیس

مشرقی چمپارن ، 26 اپریل (ہ س)۔

ضلع پولیس کی ٹیم نےٹاپ 20 زمرے میں شامل 10ہزار کا انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق لوک سبھا انتخابات کو لیکر ایس پی کانتیش کمار مشرا کی ہدایت پر چلائی جارہی مہم کے دوران خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر شیکھر چودھری کی قیادت میں چھتونی تھانہ پولیس نے چھاپہ مار ی کرکے قتل اور لوٹ معاملے میں مفرور 10ہزار روپے کا انعامی اور ضلع کے ٹاپ 20زمرے میں شامل بد نام زمانہ بدمعاش مغری چمپارن کے رام نگر تھ انہ علاقہ رہائشی لاریب خان عرف سمیر خان کو کھودا نگر علاقہ سے گرفتار کیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ لاریب خان کچھ دنوں سے موتیہاری کے علاقے کھودا نگر میں چھپا ہوا تھا، اس کے خلاف چھٹونی تھانہ میں قتل ،لوٹ اور اسلحہ ایکٹ کے دو مقدمات درج ہیں ، جس کی تلاش جاری ہے۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے چھاپہ مار ی ٹیم میں اے ایس پی صدر شیکھر چودھری ، چھتونی تھانہ انچارج دھننجے کمار ، پی ایس آئی مکیش کمار اور چھتونی تھانہ کے مسلح دستے شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande