وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص سورت سے گرفتار
پٹنہ، 22 مارچ(ہ س)۔ گجرات میں سورت کرائم برانچ نے 28 سالہ انکت ونے مشرا کو گرفتار کیا ہے۔ انکت ونے
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص سورت سے گرفتار


پٹنہ، 22 مارچ(ہ س)۔

گجرات میں سورت کرائم برانچ نے 28 سالہ انکت ونے مشرا کو گرفتار کیا ہے۔ انکت ونے مشرا پر الزام ہے کہ انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ کو 36 گھنٹے میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ سورت کرائم برانچ کی ٹیم اور بہار پولیس کی ٹیم نے مشترکہ طور پر ملزم کو گرفتار کیا ہے اور شکایت کی بنیاد پر ملزم کی تحویل بھی بہار کے پٹنہ ضلع کے سیکرٹریٹ تھانہ کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

دراصل 20مارچ کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو میڈیا کے ذریعے ونے نے بم سے حملے کی دھمکی دی تھی۔ اس دھمکی کے بعد بہار پولیس چوکس ہوگئی اور پٹنہ ضلع کے سیکریٹریٹ تھانے میں دھمکی دینے والے شخص کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی۔ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص سورت شہر میں ہے اور واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سورت کے پولیس کمشنر اجے تومر نے معاملے کی جانچ سورت کرائم برانچ کو سونپ دی۔

سورت کرائم برانچ پولیس نے تفتیش شروع کی اور 28 سالہ انکت ونے کمار مشرا کو گرفتار کیا، جو بہار کے ویشالی ضلع کے مانیک پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ ونے سورت شہر کے لسکانا گاؤں کے قریب رہتا ہے۔ سورت کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر للت وگاڈیا نے بتایا کہ 20 مارچ کو اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک میڈیا چینل سے رابطہ کیا اور شام کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو 36 گھنٹے میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی اور پولیس کے سامنے اعتراف بھی کیا۔ جس کی بنیاد پر ہم لوگوں نے اسے گرفتار کر لیا اور اس کی تحویل ریاست بہار کے ضلع پٹنہ کی سیکرٹریٹ تھانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تکنیکی نگرانی کے ساتھ انسانی ذرائع کی بنیاد پر تفتیش کے دوران ملزم انکت کی لوکیشن سورت شہر کے لسکانہ میں پائی گئی، کرائم برانچ اور سکریٹریٹ تھانہ کی ٹیم ملزم کی تلاش کے لیے لسکانہ پہنچی اور اسے گرفتار کرلیا۔ قابل ذکر ہے کہ ملزم نے بہار کے وزیر اعلیٰ کو کیوں دھمکی دی، حالانکہ پولیس نے پورا معاملہ نہیں بتایا، لیکن اب معاملے کی جانچ بہار کے سیکرٹریٹ تھانے کے اہلکار کریں گے، اب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پی آئی واگھڈیا نے مزید بتایا کہ ملزم لوم فیکٹری میں مزدوری کرتا ہے اورگذشتہ 6 سال سے سورت شہر میں رہ رہا ہے۔ یہی نہیں انکت نے صرف 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گوگل پر کئی نمبر تلاش کیے اور پھر انہیں میڈیا چینلز کے ذریعے دھمکیاں دیں۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande