کلسٹر بس کاقہر: موٹر سائیکل سوار خاتون کی موت
نئی دہلی ، 28 ستمبر ( ہ س)۔ دوارکا ضلع میں نجف گڑھ بس ٹرمینل کے قریب بہادر گڑھ روڈ پر کلسٹر بس نے مو
Cluster bus collides with bike, lady died


نئی دہلی ، 28 ستمبر ( ہ س)۔ دوارکا ضلع میں نجف گڑھ بس ٹرمینل کے قریب بہادر گڑھ روڈ پر کلسٹر بس نے موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون کو کچل دیا گیا۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ موٹر سائیکل پر سوار اس کا شوہر اور بیٹا بھی اس واقعے میں زخمی ہوگئے۔

خاتون کے شوہر نے واقعہ کے بعد بھاگنے کی کوشش کر رہے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مشتعل لوگوں نے دو بسوں میں توڑ پھوڑ کی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو سمجھایا اور انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔ بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس کے خلاف لاپرواہیسے ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

مرنے والی خاتون کی شناخت سوم بازار نجف گڑھ کی رہائشی سندری (40) کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کے شوہر چرنجی نے بتایا کہ وہ ایم سی ڈی میں کام کرتا ہے۔ پیر کی رات وہ اگروال کالونی میں اپنا پلاٹ دیکھنے گیا تھا۔ جہاں سے وہ اپنی موٹر سائیکل پر گھر لوٹ رہا تھا۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سندری اور بیٹا انوج بھی تھے۔ پیچھے سے آنے والی کلسٹر بس نے بہادر گڑھ اسٹینڈ کے قریب اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جیسے ہی تصادم ہوا ، اس کی بیوی نیچے گر گئی اور باپ بیٹا سڑک پردور جا گرے۔ بس کا پہیہ بیوی کے اوپر سے نکل گیا اور وہ بے ہوش پڑی تھی۔ چیرنجی نے بس ڈرائیور سندیپ ڈاگر کو پکڑ لیا جو کہ ایشا پور کا رہنے والا ہے اور پولیس کو اس واقعہ سے آگاہ کیا۔

موقع پر پہنچی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور زخمی سندری ، چرنجی اور اس کے بیٹے کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں سندری کو مردہ قرار دیا گیا۔ جبکہ باپ بیٹے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande