
جموں،20 ستمبر (ہ س)۔
ڈوڈہ پولیس نے غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر مجاز نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گندوہ میں عام ریت لے جانے والی دو ٹریکٹر ٹرالیاں ضبط کرلی ہیں۔پولیس ترجمان ڈوڈہ کے مطابق پولیس اسٹیشن گندوہ کی ٹیم نے ایس ایچ او کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ٹریکٹر ٹرالیوں کو روکا۔ پولیس کے مطابق دونوں گاڑیاں بغیر قانونی اجازت کے عام ریت لے جا رہی تھیں۔ضبط کی گئی ایک ٹریکٹر ٹرالی نذیر احمد ولد طالب حسین اور دوسری تنویر احمد ولد عالم حسین سکنہ دل میرا، گندوہ کے زیر استعمال تھی۔
پولیس نے دونوں گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن گندوہ منتقل کرنے کے بعد معاملہ ڈسٹرکٹ منرل آفیسر (ڈی ایم او) ڈوڈہ کے حوالے کیا۔ متعلقہ قواعد کے تحت دونوں گاڑیوں پر 11,518 روپے فی گاڑی کے حساب سے مجموعی طور پر 23,036 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈوڈہ پولیس نے کہا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر مجاز نقل و حمل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر