علی گڑھ میں 22 ستمبر کو ’لا کوئز‘ کا تیسرا چیپٹر، کوئزنگ، موسیقی اور کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر
علی گڑھ, 20 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ میں کوئزنگ اور علمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے طلبہ کی قیادت میں کام کرنے والے کوئزنگ و ٹریویا پلیٹ فارم کوئزوٹک کی جانب سے ’LA’ QUIZE‘ کے تیسرے چیپٹر کا انعقاد 22 ستمبر کو کیا جائے گا۔ لا شیف کے تعاون سے
کوئز


علی گڑھ, 20 ستمبر (ہ س)۔

علی گڑھ میں کوئزنگ اور علمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے طلبہ کی قیادت میں کام کرنے والے کوئزنگ و ٹریویا پلیٹ فارم کوئزوٹک کی جانب سے ’LA’ QUIZE‘ کے تیسرے چیپٹر کا انعقاد 22 ستمبر کو کیا جائے گا۔ لا شیف کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ پروگرام دوپہر 1:30 بجے لا شیف، علی گڑھ میں ہوگا۔

پروگرام کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں سید علی عتیق، مریم مظفر علی، زویا اقبال، ارتضیٰ نبی اور مائشہ خوشنود نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں طلبہ و طالبات، نوجوان پروفیشنلز، اساتذہ، کوئز کے شوقین افراد اور شہر کے دیگر لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئز میں تاریخ، جنرل نالج، عصری امور، پاپ کلچر سمیت مختلف موضوعات سے متعلق سوالات شامل ہوں گے۔ پروگرام کا فارمیٹ ٹیم ورک پر مبنی ہوگا، جس کے باعث باقاعدگی سے کوئز میں حصہ لینے والے افراد کے ساتھ پہلی مرتبہ شرکت کرنے والوں کو بھی اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملے گا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کوئزوٹک کا مقصد کوئزنگ کو زیادہ آسان، دلچسپ اور تفریحی بنانا ہے۔ اس کے ذریعے ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جہاں لوگ اپنی معلومات، تجسس اور دلچسپی کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑ سکیں۔ منتظمین کے مطابق گزشتہ پروگراموں سے بننے والی کمیونٹی کو مزید وسعت دیتے ہوئے ’LA’ QUIZE‘ کے تیسرے چیپٹر کو زیادہ باہمی اور دلچسپ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

کوئز مقابلے کے بعد موسیقی کی پیشکش، باہمی گفتگو اور نیٹ ورکنگ کا بھی اہتمام ہوگا۔ شرکاء کے لیے 15 ہزار روپے سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، جبکہ پروگرام میں آنے والے افراد کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام رہے گا۔

منتظمین نے بتایا کہ کوئزوٹک کی بنیاد علی گڑھ میں کوئزنگ اور علمی و فکری سرگرمیوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے رکھی گئی ہے۔ ادارہ کوئز، کمیونٹی ایونٹس اور معلوماتی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی سے ہٹ کر غیر رسمی انداز میں سیکھنے، گفتگو کرنے اور ایک دوسرے سے جڑنے کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ پروگرام لا شیف کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ منتظمین نے لا شیف کے بانی اور سی ای او گووند سنگھ راوت کے تعاون اور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande