
دیوبند، 20/ستمبر (ہ س )۔17/ستمبر انجینئرزڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں مرکزی اور صوبائی حکومت سے حکومتی سطح پر ہر سال 17ستمبر کو پروگرام منعقد کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔پروگرام کے دوران مقررین نے اپنے خطاب کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ انجینئرز ڈے کی اہمیت اور وشوکرما کی یاد میں منائے جانے والے اس پروگرام کو ان کی جانب سے کی جانے والی خدمات اور ملک کی ترقی میں اس کے رول کو خصوصی طور سے سب کے سامنے رکھا جانا چاہئے ۔انجینئرز ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شریک مقررین نے کہا کہ وشو کرما کو اس دنیا میں نظر آنے والی تمام استعمال میں آنے والی اشیائ کا بانی کہا جاتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ انجینئرز ڈے کسی مذہب ،طبقہ یا ذات برادری کا تہوار نہیں ہے بلکہ سخت محنت کرنے واولوں اور نئی نئی ایجادات کرنے والوں کا اعزاز کرنے کا موقع ہے ۔کیونکہ اس ملک کی ترقی میں کاریگروں ،تکنیکی افراد ،مزدوروں اور مختلف کاریگری سے وابستہ لوگوں بہت اہم رول اور تعاون ہے ۔اس لئے 17ستمبر کو انجینئر ز ڈے کے عنوان سے پروگرام منعقد کرکے ایسے لوگوں کے تعاون اور ان کی ایجادات کے تئیں حوصلہ افزائی کی جانے چاہئے ۔اس کے علاوہ وشوکرما یوجنا کے ذریعہ سے روایتی کاریگروں کو ملنے والی سہولتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس اسکیم کو مزید بہتر اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض اوم پال دھیمان نے انجام دیئے ۔اس پروگرام میں سون دت دھیمان بی جے پی کے شہر صدر ارون گپتا ،نریندر پراشر ،سنجے دھیمان ،پون دھیمان ،مانگے رام دھیمان ،ستیش دھیمان اور شیو کمار دھیمان سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجو د رہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais