اواخرماہ تک نامزد عہدوں پر تقرریاں کی جائیں گی : مہیش کمار گوڑ
حیدرآباد ،20 ستمبر(ہ س)۔ صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمارگوڑنے اعلان کیا ہیکہ ریاست میں زیرالتواء تمام نامزد عہدوں پر تقرریوں کا عمل ستمبرکے اواخرتک مکمل کرلیاجائےگا۔ انہوں نے واضح کیاکہ ان تقرریوں میں 70 سے 80 فیصد عہدے پارٹی کے پرانے مخل
اواخرماہ  تک نامزد عہدوں پر تقررات کئے جائیںگے : مہیش کمار گوڑ


حیدرآباد ،20 ستمبر(ہ س)۔ صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمارگوڑنے اعلان کیا ہیکہ ریاست میں زیرالتواء تمام نامزد عہدوں پر تقرریوں کا عمل ستمبرکے اواخرتک مکمل کرلیاجائےگا۔ انہوں نے واضح کیاکہ ان تقرریوں میں 70 سے 80 فیصد عہدے پارٹی کے پرانے مخلص اوروفادار قائدین کودیئے جائیں گے جبکہ ماباقی 20 فیصد عہدے نئے اورباصلاحیت قائدین کومختص کئے جائیں گے کیونکہ پارٹی کو نئے خون کی بھی ضرورت ہے۔ مہیش کمارگوڑنے اعتراف کیا کہ ماضی میں عہدوں کی تقسیم میں کچھ غلطیاں ہوئی تھیں لیکن اب صرف ان لوگوں کوترجیح دی جائے گی جوپارٹی کیلئے زمین پرمحنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کی انتھک محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی کی بدولت کانگریس اقتدارمیں آئی ہے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے بی آر ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مارکرنا اور پھر منہ چھپانا بی آرایس کی پرانی فطرت ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں آج تلنگانہ کا مقابلہ ملک کی کوئی دوسری ریاست نہیں کرسکتی اور عوام میں حکومت کے تئیں زبردست مثبت ماحول ہے۔ ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande