
جموں، 20 ستمبر(ہ س)۔
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اورریاسی اضلاع میں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران ہیروئن سمیت چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق کٹھوعہ میں جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پرمارولی-لکھن پور کے مقام پر ہفتہ کی دیر رات چیکنگ کے دوران مراد علی اوربرکت علی کوگرفتارکیا گیا۔ دونوں موٹر سائیکل پر سوار تھے اور تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے مبینہ طور پر 11 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
ایک اور کارروائی میں پولیس نے کٹھوعہ شہر میں گشت کے دوران روہت شرما کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے تین گرام ہیروئن برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ادھر ریاسی ضلع میں ریاسی-جموں سڑک پر چونگی کے مقام پر چیکنگ کے دوران کٹرا کے رہائشی بٹو سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے سفید رنگ کی پلاسٹک تھیلی میں مبینہ طور پر ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ چاروں ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر