بوٹنگو سوپور میں سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جانبحق، دوسرا زخمی
سرینگر 19 ستمبر (ہ س)۔ سوپور میں ٹاٹا میٹاڈور کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے علی کے طور پر کی گئی ہے جو سری نگر میں سنار کا کام کرتا تھا۔ زخمی سوار کی
بوٹنگو سوپور میں سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جانبحق، دوسرا زخمی


سرینگر 19 ستمبر (ہ س)۔ سوپور میں ٹاٹا میٹاڈور کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے علی کے طور پر کی گئی ہے جو سری نگر میں سنار کا کام کرتا تھا۔ زخمی سوار کی شناخت منہاج کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی بانڈی پورہ سے سوپور کی طرف جارہی تھی۔ پولیس اسٹیشن وارپورہ کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے محنور میر علی کو مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande