مشرقی اتر پردیش میں 19 ستمبر کو شدید بارش کے امکانات، 23 ستمبر کو پھر فعال ہوگا مانسون
۔پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان، 20 سے 22 ستمبر کے درمیان موسم نسبتاً معمول پر رہنے کی پیش گوئی پریاگ راج، 19 ستمبر (ہ س)۔ مشرقی اتر پردیش میں ہفتہ کو بعض مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 19 ستمبر کو م
UP-PRAYAGRAJ-WEATHER-ALLRT-


۔پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان، 20 سے 22 ستمبر کے درمیان موسم نسبتاً معمول پر رہنے کی پیش گوئی

پریاگ راج، 19 ستمبر (ہ س)۔ مشرقی اتر پردیش میں ہفتہ کو بعض مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 19 ستمبر کو مشرقی اتر پردیش میں کہیں کہیں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے بعد 20 سے 22 ستمبر کے درمیان موسم نسبتاً معمول پر رہنے کا امکان ہے۔ 23 ستمبر کو مشرقی اتر پردیش میں ایک بار پھر بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی (سی ایس اے)، کانپور کے ماہر موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے بتایا کہ مشرقی اتر پردیش میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ 19 ستمبر کو بعض مقامات پر بارش کے ساتھ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 20 سے 22 ستمبر کے درمیان بارش کی سرگرمیوں میں کمی آنے کی توقع ہے، جبکہ 23 ستمبر کو ایک بار پھر بارش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی وارننگ کے مطابق 19 ستمبر کو مشرقی اتر پردیش میں موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر پیلی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ وہیں مغربی اتر پردیش میں اس مدت کے دوران کسی خاص وارننگ کا امکان نہیں ہے۔

ڈاکٹر پانڈے کے مطابق بارش کے دوران لوگ احتیاط برتیں۔ خاص طور پر کھلے مقامات پر موجود لوگوں کو گرج چمک کے دوران محفوظ مقام پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کسانوں کو بھی مقامی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی یہ پیش گوئی 19 ستمبر سے 20 ستمبر کی صبح 8:30 بجے تک مو¿ثر ہے۔ اس کے بعد آنے والے دنوں کے لیے پیش گوئی میں تبدیلی ممکن ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande