
علی گڑھ، 19 ستمبر (ہ س)۔ اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول نے فارماکو ویجیلنس پروگرام آف انڈیا، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج واسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریجنل ٹریننگ سنٹر کے اشتراک سے چھٹے قومی فارماکو ویجیلنس ہفتہ کے تحت فارماکو ویجیلنس بیداری پروگرام منعقد کیا، جس میں طالبات کو میڈیسن سیفٹی، ادویات کے معقول استعمال اور ادویات کے مضر اثرات کی شناخت اور بروقت ان کی اطلاع دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
ریجنل ٹریننگ سنٹر کے کوآرڈنیٹر پروفیسر سید ضیاء الرحمن نے کہا کہ اگرچہ ادویات بیماری کی حالت میں ضروری ہوتی ہیں ، تاہم بعض افراد میں ان کے مضر اثرات بھی ظاہر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ادویات کے مضر اثرات کی اطلاع دینے کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو ایسے مضر اثرات کی اطلاع دینے کے لیے فارماکوویجیلنس پروگرام آف انڈیا کی ہیلپ لائن سے بھی آگاہ کیا۔
پرنسپل محمد جاوید اختر نے پروفیسر رحمٰن اور ان کی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی معلومات صحت کی نگہداشت سے وابستہ ماہرین اور دوا ساز کمپنیوں کو مسائل کی نشاندہی کرنے اور ادویات کی حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔ پروگرام کا انعقاد کلچرل کوآرڈنیٹر محترمہ نازش صدیقی نے کیا، جبکہ نظامت مس عروجہ خان نے کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ