
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کرسٹوفر کوٹر نے ہفتہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین سے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد ’ایکس‘ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نتن نوین نے کہا کہ انہوں نے کینیڈین ہائی کمشنر کو بی جے پی کے تنظیمی ڈھانچے، زمینی سطح پر پارٹی کی موجودگی اور کارکنوں، مورچوں اور مختلف شعبوں کے کردار سے آگاہ کیا۔
انہوں نے 17 ستمبر سے 17 اکتوبر 2026 تک جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے بارے میں بھی بتایا۔ ان کے مطابق اس مہم میں عوامی خدمت، عوامی شراکت داری، ’وکست بھارت-2047‘، ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور ’انتودیہ‘ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ملاقات کے دوران ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر نے ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، کان کنی و توانائی، تعلیم اور اہم معدنیات جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرکاری اور شعبہ جاتی وفود کے تبادلوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر بی جے پی کے شعبہ خارجہ امور کے انچارج ڈاکٹر وجے چوتھائی والے بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan