صدر تلنگانہ کانگریس مہیش کمار گوڑ کی میعاد میں توسیع
حیدرآباد، 16 ستمبر (ہ س)۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت پر مہیش کمار گوڑ کے 2 سال کی تکمیل اور اس میں توسیع پر آج پارٹی ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں کارکنوں نے جشن کا اہتمام کیااور مہیش کمار گوڑ کااستقبال کیا گیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی اور مختلف محاذی
صدر تلنگانہ کانگریس مہیش کمار گوڑ  کی میعاد میں توسیع


حیدرآباد، 16 ستمبر (ہ س)۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت پر مہیش کمار گوڑ کے 2 سال کی تکمیل اور اس میں توسیع پر آج پارٹی ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں کارکنوں نے جشن کا اہتمام کیااور مہیش کمار گوڑ کااستقبال کیا گیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی اور مختلف محاذی تنظیموں کے قائدین نے مہیش کمارگوڑ کو 2 سال کی تکمیل اور توسیع پر مبارکباد پیش کی۔

مہیش کمار گوڑ نے آج ہی کے دن پردیش کانگریس کی صدارت کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیتوں نے مہیش کمار گوڑ کو آشیرواد دیا۔ اِس موقع پر ہمہ مذہبی دُعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ پارٹی قائدین اور کارکنوں نے مہیش کمار گوڑ کی گلپوشی کی اور اُنھیں تہنیت پیش کی گئی۔ مہیش کمار گوڑ نے اِس موقع پر کیک کاٹا۔ اُنھوں نے صدارت پر 2 سال کی تکمیل اور اس کی توسیع پر پارٹی کارکنوں کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande