
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ حکومت ہند نے سعودی عرب کے شہر مکہ کے قریب حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ مکہ شہر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کو مد نظر رکھنتے ہوئے مکہ کے قریب پیش آنے والا واقعہ انتہائی تشویش ناک ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے ڈرون حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن اور استحکام جلد بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ، سعودی عرب کی خودمختار سرزمین پر حملے اور شہریوں کی زندگیوں اور بنیادی ڈھانچے کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں نے منگل کو سعودی عرب کے شہر مکہ کے جنوبی علاقے میں ڈرون حملے کیے تھے۔ ان حملوں کو سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے روک لیا اور انہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد