وزیرِ خارجہ جے شنکر بھوٹان پہنچے، اپنے ہم منصب دھونگئیل سے ملاقات
بومتھانگ، 15 ستمبر (ہ س):۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر بدھ کے روز اپنے دو روزہ دورہ¿ بھوٹان کے سلسلے میں بومتھانگ پہنچے۔ یہاں انہوں نے بھوٹان کے وزیرِ خارجہ لَیونپو ڈی این دھونگئیل سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائ
وزیرِ خارجہ جے شنکر بھوٹان پہنچے، اپنے ہم منصب دھونگئیل کے ساتھ مذاکرات کیے


بومتھانگ، 15 ستمبر (ہ س):۔

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر بدھ کے روز اپنے دو روزہ دورہ¿ بھوٹان کے سلسلے میں بومتھانگ پہنچے۔ یہاں انہوں نے بھوٹان کے وزیرِ خارجہ لَیونپو ڈی این دھونگئیل سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ انہوں نے لَیونپو ڈی این دھونگئیل کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور بھوٹان کے روحانی و تاریخی مرکز بومتھانگ میں ان کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ترقیاتی شراکت داری، توانائی، تجارت، رابطہ کاری، ثقافت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ¿ خیال ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande