
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س):۔
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن جمعرات کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ وہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والی حیدرآباد مکتی دیوس کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق، یہ تقریب حیدرآباد کے پریڈ گراو¿نڈ میں منعقد کی جائے گی۔ نائب صدر اس موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر 1948 کو ریاستِ حیدرآباد کے بھارتی یونین میں انضمام کی یاد میں حیدرآباد مکتی دیوس منایا جاتا ہے۔ سال 1948 میں بھارتی فوج نے ’آپریشن پولو‘ کے تحت کارروائی کی تھی، جس کے بعد ریاستِ حیدرآباد کا بھارتی یونین میں انضمام عمل میں آیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ