
سرینگر، 16 ستمبر (ہ س): حکام نے بتایا کہ بدھ کو ضلع بڈگام کے گوٹا پورہ علاقے میں رنگ روڈ کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ پولیس کےایک اہلکار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت عارف فاروق بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکنہ مارگلری دھرمونا کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir