مرکزی حکومت کے دونوں تلگو ریاستوں کو مزید 5 لاکھ مکانات مختص
حیدرآباد، 16 ستمبر (ہ س)۔ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے بے گھر افراد کیلئے مرکزی حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکز نے آندھراپردیش اور تلنگانہ کیلئے مجموعی طور پر مزید 5 لاکھ نئے مکانات کی
مرکزی حکومت کے دونوں تلگو ریاستوں کو مزید 5 لاکھ مکانات مختص


حیدرآباد، 16 ستمبر (ہ س)۔ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے بے گھر افراد کیلئے مرکزی حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکز نے آندھراپردیش اور تلنگانہ کیلئے مجموعی طور پر مزید 5 لاکھ نئے مکانات کی منظوری دے دی ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے تلگو ریاستوں کو پہلے سے مختص کردہ 2 کروڑ مکانات کے علاوہ یہ اضافی کوٹہ جاری کیا گیاہے ۔ شہری اور دیہی علاقوں کے بے گھر غریب خاندانوں کو چھت کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مکانات کی تخصیص کچھ اس طرح کی گئی ہے ۔ آندھراپردیش کو 3 لاکھ نئے مکانات مختص کئے گئے ہیں جبکہ تلنگانہ کو 2 لاکھ نئے م کانات منظور کئے گئے ہیں۔ اس فیصلہ سے دونوں ریاستوں کے ہزاروں مستحق غریب خاندانوں کو اپنے ذاتی مکانات کی تعمیر کا سنہری موقع ملے گا۔ مرکزی احکامات کے بعد دونوں ریاستوں میں اضلاع کی بنیادوں پر مسحتقین کے شفاف انتخاب کا عمل بہت جلد شروع کیا جائے گا ۔ یہ اسکیم دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے تمام غریب و مستحق طبقات کا احاطہ کرے گی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande