ہندوسانی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ روس کے دورے پر
۔ ،دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید
ہندوسانی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ روس کے دورے پر


نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ بدھ کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری دفاعی شراکت داری اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس دوران وہ روسی بری افواج کے کمانڈر ان چیف کرنل جنرل آندرے نیکولائیوچ موردویچوف کے ساتھ پیشہ ورانہ فوجی تعاون اور ٹریننگ سمیت باہمی مفاد کے امور پر بات چیت کریں گے۔

جنرل دھیرج سیٹھ 18 ستمبر تک جاری رہنے والے اپنے اس دورے کے دوران ماسکو میں ’ٹومب آف دی اَن نون سولجر‘ پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور انہیں رسمی گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔ فوجی سربراہ ماسکو میں نیشنل ڈیفنس کنٹرول سینٹر کا دورہ کریں گے اور روسی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے، جن میں دفاعی صنعت اور خریداری سے متعلق نائب وزیر دفاع واسیلی سرگئیوچ اوسماکوف بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں کے ذریعے موجودہ فوجی پیش رفت اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر خیالات کے تبادلے کا موقع ملے گا۔

اس دورے کے دوران جنرل دھیرج سیٹھ سینٹ پیٹرزبرگ بھی جائیں گے، جہاں وہ میخائیلوفسکایا ملٹری آرٹلری اکیڈمی کا دورہ کرکے وہاں کی قیادت اور فیکلٹی سے بات چیت کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک فوجی سفارت کاری اور آرمی ٹو آرمی روابط کو مسلسل اہمیت دے رہے ہیں۔ اس بات چیت سے فوجی تعاون مضبوط ہونے اور بھارت-روس کے درمیان طویل مدتی دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande