
علی گڑھ, 30 اگست (ہ س)۔
عدالتوں میں طویل عرصے سے زیرِ التوا مقدمات کو باہمی رضامندی اور مصالحت کے ذریعے حل کرنے کے لیے ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی جانب سے ثالثی مہم۔3 شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم یکم اگست سے 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔
مہم کے تحت دیوانی، خاندانی، تجارتی، صارفین، موٹر حادثات، جائیداد، قرض کی وصولی، ملازمت اور دیگر مناسب تنازعات کو ثالثی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فریقین کی رضامندی سے صلح اور سمجھوتے کی بنیاد پر مقدمات کا تصفیہ کرایا جائے گا۔
ضلع قانونی خدمات اتھارٹی نے اپیل کی ہے کہ زیرِ التوا مقدمات کے فریقین اے ڈی آر بھون، دیوانی عدالت احاطہ علی گڑھ میں قائم ضلع ثالثی و مصالحتی مرکز سے رجوع کرکے اپنے تنازعات کا پرامن حل تلاش کرسکتے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ