یوکرین کی حمایت جاری رہنے تک یورپی یونین کے ساتھ تعمیری بات چیت ناممکن: روسی وزارت خارجہ
ماسکو، 26 اگست (ہ س)۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سفارت کار الیگزینڈر ٹروفیموف نے کہا ہے کہ جب تک یورپی ممالک یوکرین اور کیف کی حمایت جاری رکھیں گے، تب تک روس اور یورپ کے درمیان تعمیری بات چیت ممکن نہیں ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ریا نوووستی سے گفت
روسی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار الیگزینڈر ٹروفیموف کی فائل فوٹو


ماسکو، 26 اگست (ہ س)۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سفارت کار الیگزینڈر ٹروفیموف نے کہا ہے کہ جب تک یورپی ممالک یوکرین اور کیف کی حمایت جاری رکھیں گے، تب تک روس اور یورپ کے درمیان تعمیری بات چیت ممکن نہیں ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ریا نوووستی سے گفتگو کرتے ہوئے الیگزینڈر ٹروفیموف نے مغربی ممالک پر روس کے خلاف جارحانہ اور غیر منصفانہ اقدامات کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغرب کا مقصد روس کو تزویراتی شکست دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کا موجودہ ہدف یوکرین کی حکومت کی پشت پناہی کرنا، روس پر عسکری دباو برقرار رکھنا اور اس دوران اپنی دفاعی و صنعتی صلاحیت کو مستحکم کرنا ہے۔ ٹروفیموف کے مطابق، جب تک یورپی ممالک کا یہ رویہ برقرار رہتا ہے، تب تک کسی بھی تعمیری معاملے پر بات چیت مشکل ہے۔

روسی سفارت کار نے کہا کہ ماسکو کے پاس مغربی یوریشیا کے باہر بھی متعدد اتحادی اور شراکت دار موجود ہیں۔ روس ان کے ساتھ مساوات اور ناقابلِ تقسیم ہونے کے اصولوں کی بنیاد پر یوریشیا میں ایک جامع سیکورٹی فریم ورک تیار کرنے کی سمت میں آگے بڑھے گا۔

ٹروفیموف کا یہ بیان روس اور یورپی ممالک کے مابین یوکرین تنازعہ کو لے کر جاری شدید اختلافات کے درمیان سامنے آیا ہے۔ روس مسلسل مغربی ممالک کی فوجی اور سیاسی امداد کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے، جبکہ یورپی ممالک یوکرین کی حمایت کو اس کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande