
دبئی ،26اگست (ہ س )۔
دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی آمد میں تقریباً ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایئرپورٹ کے منتظم کے مطابق 2026ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 31.5 ملین مسافر دبئی ایئرپورٹ پہنچے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 46 ملین تھی۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں فضائی کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ایران نے خلیجی ممالک کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے جس کا مقصد عالمی معیشت میں مزید خلل ڈالنا اور امریکہ کے اہم اتحادیوں پر دباو¿ بڑھانا ہے تاکہ وہ واشنگٹن سے جنگ ختم کرنے کے لیے بات کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ