ہندوستانی فضائیہ نے کثیر ملکی فوجی مشقیں پچ بلیک اور ادارا شکتی مکمل کیں
شراکت دار ممالک کے درمیان موثر طریقے سے مشترکہ طور پر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ نئی دہلی، 23 اگست(ہ س)۔ ہندوستانی فضائیہ نے دو اہم بین الاقوامی فضائی مشقوں میں اپنی شرکت مکمل کی۔ آسٹریلیا میں پچ بلیک اور ملائیشیا میں ادارا شکتی مشقوں میں، فضائی
مشق


شراکت دار ممالک کے درمیان موثر طریقے سے مشترکہ طور پر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ

نئی دہلی، 23 اگست(ہ س)۔ ہندوستانی فضائیہ نے دو اہم بین الاقوامی فضائی مشقوں میں اپنی شرکت مکمل کی۔ آسٹریلیا میں پچ بلیک اور ملائیشیا میں ادارا شکتی مشقوں میں، فضائیہ نے ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کو عملی جامہ پہنانے، تکنیکی ہم آہنگی کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے اپنے عزم پر زور دیا۔

رائل آسٹریلوی فضائیہ (آر اے اے ایف) کے زیر اہتمام 'پچ بلیک' مشق کے دوران، ہندوستانی فضائیہ نے 20 سے زیادہ ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ کارروائیوں کے لیے اپنے صف اول کے رافیل جنگی طیاروں کو تعینات کیا۔ زیادہ خطرے والے اور کثیر شعبہ جاتی آپریشنل ماحول میں پیچیدہ لارج فورس ایمپلائمنٹ (ایل ایف ای) مشنوں کو انجام دیتے ہوئے، اس مشق نے بہتر ہم آہنگی، تجربات سے سیکھنے اور شراکت دار ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر موثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو فروغ دیا۔

ہندوستانی فضائیہ کا دستہ آسٹریلیا میں مشن مکمل کرنے کے بعد براہ راست مشق ادارا شکتی کے لیے ملائیشیا کے سوبانگ پہنچا۔ ہندوستان کے فضائی جنگجووں نے رائل ملائیشین ایئر فورس (آر ایم اے ایف) کے ساتھ مل کر اعلی شدت والی فضائی جنگی کارروائیوں اور سخوئی-30 ایم کے آئی اور ایف/اے-18 ہارنیٹ طیاروں کے ساتھ اور ان کے خلاف مشترکہ ہائی لیول مشقوں میں حصہ لیا۔ اس دو طرفہ مشق کا بنیادی مقصد فضائی جنگی حکمت عملی کو بہتر بنانا، موضوع کے ماہرین کے درمیان تجربات کا تبادلہ کرنا اور مشترکہ آپریشنل صلاحیت کو مزید موثر بنانا تھا۔

دونوں مشقوں کے دوران مشترکہ سرگرمیاں کاک پٹ تک محدود نہیں تھیں بلکہ دیکھ بھال کے طریقہ کار، مشن کی منصوبہ بندی کی معلومات کے تبادلے اور ثقافتی تعاملات تک پھیلی ہوئی تھیں۔ اس سے دونوں ممالک کے مختلف رینکوں کے فوجی اہلکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور دوستی کو مزید تقویت ملی۔ ہندوستانی فضائیہ علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی دفاعی برادری کے ساتھ مسلسل مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے اجتماعی حفاظتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande