نائب صدر جمہوریہ پیر کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن پیر کو آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع کے مُسونورو کا دورہ کریں گے۔نائب صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران نائب صدر مُسونورو میں واقع گورمیٹ پاپ کارنیکا فیکٹری میں منعقد ہونے والے ایک
نائب صدر جمہوریہ پیر کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے


نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن پیر کو آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع کے مُسونورو کا دورہ کریں گے۔نائب صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران نائب صدر مُسونورو میں واقع گورمیٹ پاپ کارنیکا فیکٹری میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وہ بھارت کے پہلے غیر جی ایم او ہائی ایکسپنشن پاپ کارن مکئی کے ہائبرڈ بیج کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ کسانوں کو اعزاز سے نوازیں گے اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد سمیت دیگر شرکائ سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ پروگرام زرعی شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور بہتر پیداوار کے لیے تیار کیے گئے پاپ کارن مکئی کے نئے ہائبرڈ بیج کی لانچنگ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande