قومی سلامتی حکمتِ عملی کانفرنس میں امت شاہ شامل ہوں گے، 850 سے زائد افسران غور و خوض کریں گے
نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ 24 اور 25 اگست کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی نویں قومی سلامتی حکمتِ عملی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس میں ملک کی قومی سلامتی سے متعلق ہم عصر موضوعات اور چیلنجوں پر سی
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ


نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ 24 اور 25 اگست کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی نویں قومی سلامتی حکمتِ عملی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس میں ملک کی قومی سلامتی سے متعلق ہم عصر موضوعات اور چیلنجوں پر سیکورٹی و پولیس فورسز کے 850 سے زائد افسران غور و خوض کریں گے۔

قومی سلامتی حکمتِ عملی کانفرنس کا انعقاد رواں سال ہائبرڈ فارمیٹ میں کیا جائے گا۔ اس میں افسران بالمشافہ اور آن لائن، دونوں ذرائع سے شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران ملک بھر کی مختلف سیکورٹی فورسز اور پولیس تنظیموں کے افسران قومی سلامتی سے متعلق اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

دو روزہ کانفرنس میں بدلتے ہوئے سیکورٹی منظر نامے کے دوران سامنے آنے والے چیلنجوں، ان سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اور حفاظتی نظام کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق امور پر غوروخوض کیا جائے گا۔ کانفرنس میں مختلف سیکورٹی اور پولیس فورسز کے افسران بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande