وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں بی جے پی کا ایک ماہ کاسیوا سنکلپ ابھیان
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش 17 ستمبر کے پیش نظر ایک ماہ طویل ملک گیر ”سیوا سنکلپ ابھیان“ کا اعلان کیا ہے۔ ایک ماہ تک چلنے والی اس وسیع مہم کے تحت سیوا پکھواڑا،سیوا میں میرا یوگدان،سی
sewa-sankalp-abhiyan-17-sept-1


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش 17 ستمبر کے پیش نظر ایک ماہ طویل ملک گیر ”سیوا سنکلپ ابھیان“ کا اعلان کیا ہے۔ ایک ماہ تک چلنے والی اس وسیع مہم کے تحت سیوا پکھواڑا،سیوا میں میرا یوگدان،سیوا سیتو ابھیان، راشٹریہ انوویشن چیلنج سمیت کئی پروگرام ریاست سے بوتھ سطح تک منعقد کئے جائیں گے ۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ونود تاوڑے نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نئی قومی ٹیم کی تشکیل کے بعد قومی عہدیداروں کی پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔ اس کے بعد ریاستی صدور، تنظیم کے جنرل سکریٹری اور ریاستی سطح کی ٹیموں کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں آئندہ مہم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاوڑے نے کہا کہ بی جے پی ہر سال 17 ستمبر کو وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں”سیوا پکھواڑا“ کا اہتمام کرتی ہے۔ اس سال 7 اکتوبر کو بھی وزیر اعظم مودی کے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

ان دو مواقع کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پارٹی نے ملک بھر میں ایک ماہ طویل ”سیوا سنکلپ ابھیان“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہم کے تحت پر ملک بھر میں مختلف خدمات اور آو¿ٹ ریچ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت آنگن واڑیوں میں کام کرنے والی ماو¿ں کو ان کے سماجی کاموں کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ آنگن واڑی کارکنان سماجی پروگراموں کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت تمام آنگن واڑی کارکنوں کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی جے پی 14 لاکھ سے زیادہ آنگن واڑی مراکز تک پہنچے گی، جہاں وہاں کام کرنے والی خواتین کو ان کی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ونود تاوڑے نے کہا کہ اس مہم کے تحت پروگرام سیوا میں میرا یوگدان(خدمت میں میرا تعاون)بھی شروع کیا جائے گا۔ نوجوانوں اور عوام پر زور دیا جائے گا کہ وہ خدمات انجام دیتے ہوئے ریلز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔خدمات کے کاموں میں صفائی، تپ دق کے خاتمے کو لے کر بھی سیوا کے کام کو لے کر کارکن لوگوں کو ترغیب دیں گے کہ وہ اس کی ریل بنائیں اور نشر کریں۔

انہوں نے بتایا کہ میگا مہم کے تحت ایک سیوا سیتو ابھیان بھی شروع کیا جائے گا، جس میں سرکاری اسکیموں سے محروم رہنے والے اہل لوگوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کی مدد کی جائے گی۔ اس کے لیے لوگ ضروری دستاویزات کے ساتھ بلاک سطح پر درخواست دے سکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک راشٹریہ انوویشن چیلنج کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں نوجوانوں کے لیے تحقیق سے متعلق مقابلے کرائے جائیں گے۔ یہ مقابلے بوتھ، بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پر منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں آج قومی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مہم کو نافذ کرنے کے لیے آنے والے ہفتے میں ریاست، ضلع اور بلاک کی سطح پر ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande