شہیدوں کی وراثت نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری: رام داس اٹھاولے
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) کے قومی صدر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے بہادروں کی وراثت نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری
شہیدوں کی وراثت نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری: رام داس اٹھاولے


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔

مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) کے قومی صدر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے بہادروں کی وراثت نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی بے شمار بہادر شہیدوں کی قربانیوں اور ایثار کا نتیجہ ہے اور ترنگا ملک کی یکجہتی، خودمختاری اور کروڑوں ہندوستانیوں کے فخر کی علامت ہے۔

الائنس ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کی جانب سے امر شہیدوں کے احترام اور حب الوطنی کے جذبے کے لیے منعقدہ ’میرا بھارت—ایک شام دیش کے نام‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ملک کی ترقی اسی وقت بامعنی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کو مساوی مواقع اور عزت حاصل ہو۔ انہوں نے نوجوانوں سے ملک کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

پروگرام میں منتظم اور الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر گلاب سنگھ، ہتندر سنگھ، دہلی اسمبلی کے رکن کلدیپ سولنکی سمیت بڑی تعداد میں سماجی کارکنان اور معزز مہمان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande