امت شاہ نے بنگال کے پہاڑی علاقے کےلئے جلد مستقل سیاسی حل تلاش کرنے کی یقین دہانی
نئی دہلی، 22 اگست(ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ کی صدارت اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی موجودگی میں ہفتے کے روز سلی گوڑی میں مغربی بنگال کے پہاڑی علاقے سے وابستہ مختلف فریقوں اور نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجل
امت شاہ نے بنگال کے پہاڑی علاقے کےلئے جلد مستقل سیاسی حل تلاش کرنے کی یقین دہانی


نئی دہلی، 22 اگست(ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ کی صدارت اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی موجودگی میں ہفتے کے روز سلی گوڑی میں مغربی بنگال کے پہاڑی علاقے سے وابستہ مختلف فریقوں اور نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں مغربی بنگال کے پہاڑی علاقے کی آبادی سے متعلق تمام اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران پہاڑی علاقے کے لوگوں کی الگ شناخت، مستقل سیاسی حل اور ہندوستان کے آئین کے تحت اعتراف سے متعلق مطالبات بھی پیش کیے گئے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستان کے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پہاڑی علاقے کے لیے جلد مستقل سیاسی حل تلاش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پہاڑی برادری کے دیگر تمام مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا۔امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مناسب مالی وسائل فراہم کرکے تمام زیر التوا مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں مستقل سیاسی حل سے متعلق طریقہ کار (موڈیلٹیز) کو حتمی شکل دینے کے لیے سابق ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور موجودہ مذاکرات کار پنکج کمار سنگھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ کمیٹی ہندوستانی آئین کے دائرے میں مغربی بنگال کے پہاڑی علاقے کے عوام کے لیے مستقل سیاسی حل کی سمت میں تیار کیے جانے والے حتمی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔اجلاس میں رکن پارلیمنٹ راجو بستا، ہرش وردھن سنگلا، پہاڑ امور کے وزیر بشال لاما، جی جے ایم رہنما بمل گرونگ، جی این ایل ایف رہنما مان گھیسنگ، رکن اسمبلی بھارت چھیتری، رکن اسمبلی سونم لاما، رکن اسمبلی نومن رائے، سی پی آر ایم رہنما جے بی رائے، گورکھا نیشنل لبریشن موومنٹ کے رہنما دعویٰ پکھرین اور سُمیتی رہنما بکاش رائے سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande