سپریم کورٹ نے شری شری روی شنکر کو بڑی راحت دی، این جی ٹی کا حکم
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے شری شری روی شنکر کی آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کو بڑی راحت دی ہے۔ جسٹس ستیش چندر شرما کی سربراہی والی بنچ نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے 2017 کے اس حکم کومنسوخ کر دیا جس میں فاؤنڈیشن کو 2016 میں ورلڈ کلچرل
Supreme-Court-NGT-Sri-Sri-Ravishankar-Art-of-Livin


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے شری شری روی شنکر کی آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کو بڑی راحت دی ہے۔ جسٹس ستیش چندر شرما کی سربراہی والی بنچ نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے 2017 کے اس حکم کومنسوخ کر دیا جس میں فاؤنڈیشن کو 2016 میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول کی وجہ سے جمنا کے سیلابی میدانوں کو ہوئے نقصان کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کو فاؤنڈیشن کے ذریعہ ماحولیاتی نقصان کے معاوضے کے طور پرجمع کرائے گئے 5 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دیا۔ ورلڈ کلچرل فیسٹیول 11 سے 13 مارچ 2016 تک جمنا کیچمنٹ ایریا میں منعقد ہوا تھا۔

نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے مارچ 2016 میں ایک عبوری حکم نامہ جاری کرکے اس تقریب کے شروع ہونے سے پہلے 5 کروڑ روپے جمع کرنے کے ساتھ تقریب کو جاری رکھنےکی اجازت دی تھی۔ این جی ٹی نے کہا تھاکہ اس رقم کو ماحولیاتی نقصان کا اندازہ لگانے کے بعد ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande