
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کے چیئرمین منن کمار مشرا کی میعاد کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ یہ عرضی وکیل یوگ مایا ایم جی نے دائر کی تھی۔
عرضی میں منن کمار مشرا کے چیئرمین کے طور پر طویل مدت تک برقرار رہنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منن کمار مشرا پہلی بار 2012 میں بی سی سی آئی کے چیئرمین بنے تھے۔ مارچ 2025 میںانہیں پھر سے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ منن کمار مشرا کی یہ مسلسل ساتویں مدت ہے۔ درخواست بی سی سی آئی کی جانب سے اپریل 2025 میں اعلان کردہ پانچ سالہ میعاد سے متعلق ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ بی سی آئی قاعدے کے ضابطہ 12(2)میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے دو سال کی مدت کار یا رکنیت ختم ہونے تک کی تجویز ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی انتظامی نوٹیفکیشن ضوابط کی مقرر کردہ حد سے زیادہ مدت میں توسیع نہیں کر سکتا۔
درخواست میں اس دلیل کو چیلنج کیا گیا ہے کہ جانشین کے انتخاب تک بی سی آئی اراکین کے عہدے پربرقرار رہنے سے چیئرمین بھی غیر معینہ مدت تک اپنے عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایڈوکیٹس ایکٹ کے سیکشن 4(3) میں یہ انتظام صرف ایک عبوری انتظام ہے اور یہ چیئرمین کی علیحدہ مدت میں توسیع نہیں کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد