بیج سے بازار تک پوری ویلیو چین مضبوط ہونی چاہیے: شیوراج سنگھ
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ ڈیجیٹل زراعت مشن اور دالوں میں خود کفالت مشن کی پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی پر ہفتہ کو پوسا میں قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود اور دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم ک
بیج سے بازار تک پوری ویلیو چین مضبوط ہونی چاہیے: شیوراج سنگھ


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔

ڈیجیٹل زراعت مشن اور دالوں میں خود کفالت مشن کی پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی پر ہفتہ کو پوسا میں قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود اور دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ترجیحات کے مطابق یہ ایک انتہائی اہم کام ہے، جس کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا، دالوں میں خود کفالت حاصل کرنا اور زراعت سے متعلق خدمات کو ڈیجیٹل اور شفاف بنا کر ان کا حقیقی فائدہ کھیتوں تک پہنچانا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت و کسان بہبود بھاگیرتھ چودھری، ہریانہ کے وزیر زراعت شیام سنگھ رانا، آسام کے وزیر پیوش ہزاریکا، اروناچل پردیش کے وزیر گریبیئل ڈینوانگ باگسو، ناگالینڈ کے وزیر مہات یانتھن اور مرکزی زرعی سکریٹری آتیش چندرا سمیت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران موجود تھے۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سرکاری اسکیموں کا اثر صرف رپورٹوں میں نہیں بلکہ کھیتوں اور کسانوں کی جیب میں بھی نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ کریں گے تو ضرور ہوگا“۔ انہوں نے کہا کہ جن مقامات پر سنجیدگی اور مہارت کے ساتھ کام کیا گیا، وہاں اہداف 100 فیصد سے بھی زیادہ حاصل کیے گئے، جبکہ جہاں کوشش کم رہی وہاں نتائج پیچھے رہ گئے۔ اسی لیے انہوں نے ریاستوں سے مکمل ذمہ داری اور مقررہ وقت کے اندر کارروائی کی توقع ظاہر کی۔

انہوں نے فارمر آئی ڈی کی اہمیت پر خصوصی زور دیتے ہوئے بتایا کہ فارمر آئی ڈی بننے کے بعد ادائیگیاں براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں جا رہی ہیں، جس سے ادائیگی کا عمل تیز اور شفاف ہوا ہے۔

مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی مثال دیتے ہوئے مرکزی وزیر چوہان نے کہا کہ بروقت ادائیگی سے بڑے پیمانے پر فائدہ دیکھا گیا ہے اور مرکز نے فارمر آئی ڈی بنانے اور کیمپ لگانے کے لیے فنڈ بھی فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی طور پر ایک ماہ کے اندر آئی ڈی بنانا ممکن ہے، لیکن یہ اسی وقت ہوگا جب کیمپ ایمانداری اور مناسب طریقے سے چلائے جائیں اور پروگرام کے نام پر رقم ضائع نہ کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande