
نئی دہلی ،22اگست (ہ س )۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نئی دہلی واقع بی جے پی دفتر میں پارٹی کی نئی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی صدر نتن نوین نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے پارٹی کے نئے عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے نئی ٹیم کے عہدیداروں سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں پارٹی نے ’وندے ماترم‘ کے احترام اور تاریخی ورثے پر ایک قرارداد منظور کی تھی اور قومی ترانے کی تاریخ اور اہمیت کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”تنظیمی اجلاس نئے خیالات اور نقطہ نظر پر مرکوز ہوتے ہیں، جن کا مقصد پارٹی کو مضبوط بنانا اور عوام کے ساتھ وابستگی کو مزید گہرا کرنا ہوتا ہے۔ پارٹی کے ساتھیوں اور نئی تنظیمی ٹیم کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی!“
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے نئے صدر نتن نوین کی قیادت میں پارٹی نے 17 اگست کو 65 رکنی نئی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ اس ٹیم میں 51 نئے چہرے شامل ہیں۔ ان میں کویتا پاٹیدار، کے سریندرن، منوج ٹگّا اور سندیپ پاٹھک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ پرانے چہروں کی بھی واپسی ہوئی ہے، جن میں راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی شامل ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نتن نوین کی صدارت میں مسلسل نوجوان ووٹروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ جمعہ کو نئی ٹیم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران بھی پارٹی نے نوجوانوں سے رابطے اور ان کے ساتھ مسلسل بات چیت کو ترجیح دینے کی اپیل کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ