کرناٹک میں اینالاگ پنیر کی پیداوار اور فروخت پر ایک سال کے لیے پابندی
نئی دہلی/بنگلور، 22 اگست (ہ س)۔ کرناٹک حکومت نے تہوار کے موسم سے پہلے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے صحت عامہ کے خدشات کے پیش نظر ’اینالاگ‘ پنیر (غیر ڈیری) کی فروخت، پیداوار، ذخیرہ کرنے اور سپلائی پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ کرناٹک فوڈ سیفٹی
One-year-ban-production-and-sale-analog-cheese-Kar


نئی دہلی/بنگلور، 22 اگست (ہ س)۔ کرناٹک حکومت نے تہوار کے موسم سے پہلے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے صحت عامہ کے خدشات کے پیش نظر ’اینالاگ‘ پنیر (غیر ڈیری) کی فروخت، پیداوار، ذخیرہ کرنے اور سپلائی پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

کرناٹک فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ محکمہ کے کمشنر سری نواس کے نے بتایا، ”محکمہ نے 17 اگست کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے ریاست میں اینالاگ/نان ڈیری پنیر کی تیاری، پروسیسنگ، پیکنگ، اسٹوریج، سپلائی، تھوک اور خوردہ فروخت پر ایک سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔“

حکام کے مطابق ”اینالاگ“ پنیر دودھ سے تیار کئے جانے والے معمول کے پنیر کا متبادل ہے ، جسے دودھ کے بجائے سبزیوں اور بیجوں سے نکلنے والے تیل، سبزیوں کیچکنائی یا دیگر غیر ڈیری اجزا کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی مصنوعات کو صارفین کے لیے پنیر کا لیبل نہیں لگایا جا سکتا اور نہ ہی اس نام سے ان کی مارکیٹنگ یا فروخت کی جا سکتی ہے۔

محکمہ نے بتایاکہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز (فوڈ پروڈکٹ اسٹینڈرڈز اینڈ فوڈ ایڈیٹیو) رولز، 2011 کے تحت پنیر ایک معیاری خوراک کی مصنوعات ہے، جسے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔اس پنیر میں دودھ کی چکنائی ایک اہم اجزا ہوتی ہے اور اس کی جگہ سبزیوں اور بیج سے تیار ہونے والے تیل، سبزیوں سے ملنے والی چکنائی یا دیگر غیر-ڈیری سامان کے استعمال کی منظوری نہیں ہے۔

محکمہ نے بتایاکہ کرناٹک میں پنیر کے کئی نمونوں کی جانچ کی گئی اور وہ ملاوٹ نہیں پائی گئی۔ تاہم صحت عامہ کے مفاد میں اینالاگ پنیر کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حکم نامے کا اطلاق معیاری کھانے کی مصنوعات جیسے فروزن مٹھائیاں، ڈبہ بند چیز اور مکسڈ فیٹ اسپریڈز پر نہیں ہوگا، کیونکہ ان کے الگ الگ معیار پہلے سے طے ہیں۔ محکمہ نے کھانے کے کاروباریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی کھانے کی مصنوعات یا ترکیب میں اینالاگ/نان ڈیری پنیر کا استعمال، ذخیرہ، سپلائی یا فروخت نہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande