خواتین کی قیادت والے دیہی کاروباری اداروں کی توسیع کے لئے حکومت پر عزم ، مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ دیہی ترقیات کی وزارت کی بااختیار (امپاورڈ) کمیٹی نے خواتین کی قیادت والے دیہی کاروباری اداروں کی توسیع اور انہیں ترقی پذیر کاروبار میں تبدیل کرنے کے لیے کئی اہم تجاویز کا جائزہ لیا۔ دیہی ترقیات کی وزارت کے مطابق، دین دیال ا
میٹنگ میں دیہی ترقیات کے سکریٹری روہت کنسل کے ساتھ دیگر افراد موجود


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ دیہی ترقیات کی وزارت کی بااختیار (امپاورڈ) کمیٹی نے خواتین کی قیادت والے دیہی کاروباری اداروں کی توسیع اور انہیں ترقی پذیر کاروبار میں تبدیل کرنے کے لیے کئی اہم تجاویز کا جائزہ لیا۔ دیہی ترقیات کی وزارت کے مطابق، دین دیال انتیودیہ یوجنا-قومی دیہی آجیویکا مشن کے غیر زرعی روزگار (این ایف ایل) جزو کے تحت منعقدہ اس میٹنگ کی صدارت سکریٹری دیہی ترقیات روہت کنسل نے کی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد دیہی خواتین صنعت کاروں کو فروغ دے کر 6 کروڑ ’لکھ پتی دیدیاں‘ تیار کرنے کے قومی ہدف کو تیز رفتاربنانا ہے۔

میٹنگ میں جوائنٹ سکریٹری (دیہی روزگار) امت شکلا اور سواتی شرما سمیت ریاستوں کے سینئر افسران اور تعلیمی نمائندے موجود رہے۔

کمیٹی نے چار ریاستوں میں ممتاز تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے تحت نئے انکیوبیٹر پروگراموں کے خاکے کو حتمی شکل دی ہے۔ ان میں آئی آئی ٹی پٹنہ (بہار)، آئی آئی ایم جموں (جموں و کشمیر)، آئی آئی ایم لکھنو (اتر پردیش) اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر (گجرات) شامل ہیں۔

ان پروگراموں کے ذریعے 600 سے زائد اعلیٰ صلاحیت والے دیہی سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کے کاروباری اداروں کو کاروباری حکمت عملی، رہنمائی (مینٹرشپ)، مالیاتی منصوبہ بندی، ٹیکنالوجی اور منڈی تک رسائی میں منظم تعاون فراہم کیا جائے گا۔ نئے انکیوبیٹرز بنیادی طور پر غذائی و زرعی پروسیسنگ، ملبوسات و دستکاری، مینوفیکچرنگ، ریٹیل سروسز، سیاحت سے متعلق سرگرمیوں اور ڈیجیٹل انٹرپرائزز جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

اسٹارٹ اپ ولیج انٹرپرینیورشپ پروگرام (ایس وی ای پی) میں مغربی بنگال اور گوا میں غیر زرعی کاروباری نظام کو مستحکم کرنے کے لیے اس پروگرام کی توسیع کو منظوری دی گئی۔

آسام، بہار، مغربی بنگال اور کرناٹک کے کامیاب ماڈل کے بعد فی الحال 13 ریاستوں میں 14 انکیوبیٹر پروگرام چل رہے ہیں، جو 2,100 سے زائد ایس ایچ جی انٹرپرائزز کو تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ یہ اقدام دیہی خواتین کو محض گزارے کی سطح کے کام سے آگے بڑھا کر زیادہ کاروبار، مضبوط مارکیٹ روابط اور بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے والے پائیدار کاروباری اداروں کی طرف لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande